اگر آپ کا افسر بدکلام ہے تو اللہ کا یہ اسم پڑھ کر پھونک دیں،موکل حاضر ہوجائے گا

اگر آپ کا افسر بدکلام ہے تو اللہ کا یہ اسم پڑھ کر پھونک دیں،موکل حاضر ہوجائے ...
اگر آپ کا افسر بدکلام ہے تو اللہ کا یہ اسم پڑھ کر پھونک دیں،موکل حاضر ہوجائے گا

  

لاہور(نظام الدولہ)دفاتر میں بعض افسران اپنے ماتحتوں کو ناجائز تنگ کرتے رہتے ہیں اور ان کے ساتھ بدکلامی بھی کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں بدکلام افسر سے نجات کے لئے اس اسم پاک یَا مُذِلُّ کو40دن تک 1170مرتبہ40دن تک بعد از نماز عصر مسجد میں بیٹھ کر پڑھیں۔ ان شاءاللہ بدکلام افسر سے نجات ملے گی ۔ یَا مُذِلُّ رب الکریم کا صفاتی اسم ہے ۔صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ یَا مُذِلّ کے لغوی معنی ہیں ”اے ذلیل کرنے والے“۔ قرآن عظیم الشان میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے مگر انسان کو اس سے بھلائی کی توقع کرنی چاہئے کیونکہ وہ ذات ہر چیز پر قدرت رکھتی ہے۔ لہذا اگر کسی کو ظالم افسر سے یاکسی دشمن سے اپنی اور اپنے بچوں کی جان و رزق کا خطرہ ہو تو اسے چاہئے کہ اس اسم پاک کو1100مرتبہ بمعہ اول و آخر11مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس طرح پڑھے کہ ہر سینکڑے کے بعد11مرتبہ ہاتھ اٹھا کر کہے کہ یَا مُذِلُّ و ¿ اذقٰ من ظلمنی یعنی کہ اے ذلیل کرنے والے اس شخص کو ذلیل کر دے جس نے مجھ پر ظلم کیا ہے تو اللہ تعالیٰ ظالم کو ذلیل و رسوا کردے گا اور اس اسم پاک کا موکل حاضرہو کرذاکر سے ملاقات کرے گا اور تسلی اور تشفی دے گا ۔اس عمل کی مدت41دن ہے۔اور اس کے لئے پانچ وقت کی نماز اور ہر وقت باوضو رہنا شرط ہے ۔اس عمل کو کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ وہ اللہ کو دھوکا نہیں دے سکتا۔اس کی شکایت ہر حوالے سے جائز ہونی چاہئے ۔کسی بے گناہ کے خلاف یا خود قصور وار ہونے،گمراہی کا شکار ہونے کی صورت میں عمل کرنے والا اپنے لئے نئی افتاد پیدا کرسکتا ہے،کیونکہ اللہ سب جانتا ہے کہ اسکی حاجت میں حقیقت کیا ہے۔

مزید : لاہور