پاکستان نے بھارت کا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا ،نوازشریف اور چینی صدر میں دو ملاقاتیں ہوئیں:دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا ،نوازشریف اور ...
پاکستان نے بھارت کا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا ،نوازشریف اور چینی صدر میں دو ملاقاتیں ہوئیں:دفتر خارجہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئیں اور بھارتی میڈیا اس حوالے سے جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہاہے ۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر کے درمیان مختلف امور پر گفتگو کی گئی تھی ۔دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان چین کو عظیم دوست کے طور پر اہمیت دیتاہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہاتھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے دو چینی شہریوں کی موت کے باعث چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران نوازشریف سے ملاقات نہیں کی تاہم پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے اس جھوٹے پراپیگنڈے کا پردہ فاش کر دیا گیاہے ۔

مزید : قومی