بھارتی خفیہ ایجنسیاں داعش کی سرپرستی کر رہی ہیں ،دو چینی اساتذہ کے قتل میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے:ترجمان جماعت الدعوۃ

بھارتی خفیہ ایجنسیاں داعش کی سرپرستی کر رہی ہیں ،دو چینی اساتذہ کے قتل میں ...
بھارتی خفیہ ایجنسیاں داعش کی سرپرستی کر رہی ہیں ،دو چینی اساتذہ کے قتل میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے:ترجمان جماعت الدعوۃ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعۃ الدعوہ  پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے بلوچستان سے اغواءکئے جانے والے چینی اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس واردات میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو ملوث قرار دیا ہے جو خطہ میں داعش جیسی تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام مہمانوں کی عزت و احترام اور ان کے تحفظ کا درس دیتا ہے،ہر پاکستانی اپنے چینی مہمانوں کی دل سے قدر کرتا ہے تاہم پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی سے خائف بھارت جیسی قوتیں تخریب کاری و دہشت گردی کی ایسی مذموم وارداتوں کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات میں دراڑیں ڈالنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس واقعہ کی اعلیٰ  پیمانے پر تحقیقات کرے، چینی مہمانوں کی حفاظت یقینی بنائے اور مجرموں کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ ترجمان نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ پر پوری قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، پاکستانی اور چینی حکومت کو متحد ہو کر دہشت گرد انڈیا کے مکروہ چہرہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے ۔

مزید : لاہور