دنیا کی معروف ترین چاکلیٹ میں زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف، Mars کمپنی نے اعتراف بھی کرلیا

دنیا کی معروف ترین چاکلیٹ میں زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف، Mars کمپنی نے ...
دنیا کی معروف ترین چاکلیٹ میں زہریلے مواد کی موجودگی کا انکشاف، Mars کمپنی نے اعتراف بھی کرلیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کمپنی Mars نے تصدیق کردی ہے کہ یہ اپنی کچھ مقبول ترین چاکلیٹ مصنوعات کو سالمونیلا بیکٹیریا کے خطرے کے باعث واپس لے رہی ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جن چاکلیٹ مصنوعات کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گلیکسی ملک چاکلیٹ، منسٹرلز مصنوعات اور مالٹیزرز شامل ہیں۔ جن مصنوعات میں سالمونیلا بیکٹیریا کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ان کی ایکسپائری کی تاریخ چھ مئی 2018ءیا 13 مئی 2018ءہے۔

جب کوئی گاہک بدتمیزی سے بات کرے تو کھانے میں کیا چیز ڈال کر بدلہ لیتے ہیں؟ میکڈونلڈز میں کام کرنے والے شخص نے ایسا انکشاف کردیا کہ آئندہ آپ کبھی کسی ویٹر سے بدتمیزی نہ کریں گے

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کی محدود تعداد برطانیہ اور آئر لینڈ میں تقسیم کی گئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ابھی چاکلیٹ مصنوعات کے بارے میں کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن احتیاطاً انہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو صارفین ان مصنوعات کو خرید چکے ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انہیں استعمال نہ کریں بلکہ مارس کمپنی کے کنزیومر کیئر شعبے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں واپس لیا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس