A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا ، ہسپتال والوں نے داخل کرنے سے انکار کیا ، شوہر کا الزام

ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا ، ہسپتال والوں نے داخل کرنے سے انکار کیا ، شوہر کا الزام

Jun 10, 2018 | 02:18:AM

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے غازی خان میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل نہ کیے جانے پر خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر صفدر نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان کی حاملہ بیوی کو مبینہ طور پر داخلہ دینے سے انکار کردیا تھا۔گاو¿ں شیرو کے رہائشی صفدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی تسلیم کو بچے کو جنم دینے کے لیے ہسپتال کے گائناکولوجی وارڈ لے کر آئے تھے لیکن ہسپتال نے داخل کرنے سے انکار کر دیا اور نجی کلینک جانے کا کہا ،داخلہ دینے سے انکار پر تسلیم کو ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دینا پڑا۔

رابطہ کرنے پر ہسپتال کے قائم مقام میڈیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید گل حسان نے کہا کہ معاملے کی سچائی تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب آن ڈیوٹی ڈاکٹر افضل کھوکھر ہسپتال پر خاتون کو داخلہ نہ دینے کے الزام سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ خاتون لیبر وارڈ میں آئیں لیکن پھر انہیں الٹراساونڈ اسکین کے لیے کہیں اور لے جایا گیا۔

مزیدخبریں