ماڈل بازار میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،2 افرادمعمولی زخمی

ماڈل بازار میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،2 افرادمعمولی ...
ماڈل بازار میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،2 افرادمعمولی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ماڈل بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 30 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ریسیکو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے دوران جھلسنے سے2 افرادمعمولی زخمی ہوئے۔
قصور ماڈل بازارانتظامیہ کے مطابق بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیااور 30 سے زائد دکانیں جل گئیں۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آتشزدگی کے باعث ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے دوران جھلسنے سے2 افرادمعمولی زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔دکانداروں کاموقف تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھاری رقم لےکردکانیں الاٹ کی تھیں لیکن انتظامات تسلی بخش نہیں ہیں۔