عام انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

عام انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ
عام انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

  

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مٹھی میں پولیس ڈسپنسری اور15کاافتتاح کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔

مٹھی میں پولیس ڈسپنسری اور15کاافتتاحی تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ مٹھی میں پولیس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایاجائے گا جس میں تھرپارکر ،عمرکوٹ اور دیگر اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران پولیس کی کارکردگی میں خاطر خواہ تبدیلیاں آئی ہیں اور عام انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /تھرپارکر