بیان حلفی کی شرط، سیف اللہ خاندان نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا

10 جون 2018 (12:38)

 لکی مروت (ویب ڈیسک) سیف اللہ خاندان نے بیان حلفی کی شرط پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا, لکی مروت سے سیف اللہ خاندان کے 5 ارکان الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے, ان میں سلیم سیف اللہ، انور سیف اللہ، ہمایوں سیف اللہ، عثمان سیف اللہ اور جہانگیر سیف اللہ شامل ہیں۔

نوائے وقت کے مطابق  سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کہ بیان حلفی کو بنیاد بناکر ہمیں نااہل کیا جائے, ہمارے رشتے دار الیکشن لڑ رہے ہیں, بیان حلفی میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن سے متعلق وہ بدمزگی نہیں چاہتے۔ نیب میں ہمارے مقدمات زیر التوا ہیں ان مقدمات سے سرخرو ہوکر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار، جائیداد، اثاثوں، انکم، زرعی ٹیکسز، دوہری شہریت سمیت قرضوں کی تفصیلات دینا پڑیں گی۔ سیف اللہ خاندان کے ارکان کے نام پانامہ پیپرز میں ہیں اور نیب میں کیسز چل رہے ہیں۔

مزیدخبریں