سوشل میڈیا پر کمنٹ 2 افراد کی جان لے گیا مگر کیسے؟ جان کرآپ کو بھی دکھ ہوگا

10 جون 2018 (13:27)

جہانیاں (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر کمنٹس کی لڑائی میں 2افراد ہلاک جبکہ 10افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 110دس آر کے رہائشی جہانیاں کالج کے طالبعلم صدام اورز وہیب کے درمیان سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے پر جھگڑا ہوا۔ دونوں کے رشتے دار اور دوست بھی آپس میں لڑ پڑے ۔ تین دن سے جاری لڑائی کو پولیس کنٹرول نہ کر سکی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق گزشتہ روز افطاری سے قبل بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی خونی شکل اختیار کر گئی ۔ شدید فائرنگ ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے استعمال سے شوکت سہول اور اعظم جاں بحق جبکہ حاجی رمضان ، صدام واہلہ ، اسلم گورائیہ ، اختر گورائیہ ، مانی واہلہ و دیگر شیدید زخمی ہوگئے ۔ 2زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں تشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ لڑائی اور فائرنگ گزشتہ تین دن سے جاری تھی ۔

15پر کال کرنے کے باوجود پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں