وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کےلئے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کےلئے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف
وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کےلئے اچھا شگون نہیں، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کےلئے اچھا شگون نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی ناممکنات میں ہونی چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے، یقین ہے کہ خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔
انھوں نے ن لیگ کے عوامی نمائندوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں، خیال رہے کہ یہ نصیحت گزشتہ ماہ ن لیگ کی پانچ سالہ حکومت پوری ہونے کے بعد آئی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کےلئے نیک شگون نہیں، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قومی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی زندگیوں پر مباحثے ہو رہے ہیں، لیکن میں عوام کو درپیش مسائل کی طرف انتخابی مہم میں توجہ دلاو¿ں گا۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ، مشرف، پی پی، پی ٹی آئی کے گن گانے والے امیدوار بھی آئے، لیکن میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں، یقین ہے ان انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔