”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے

”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ ...
”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات اکثر اوقات نت نئے تنازعات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ جو ان کیساتھ ہوا وہ انتہائی غیر اخلاقی اور قابل شرم ہے جس کا انہوں نے کچھ ایسے طریقے سے جواب دیا کہ آئندہ کوئی بھی خاتون کیساتھ ایسی بات کرنے سے بھی گھبرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگر وہ گھر واپس آ گیا تو میں۔۔۔“ بھارتی فوجیوں نے کشمیری مجاہد کے گھر والوں کو اسے ہتھیار ڈالنے پر رضامند کرنے کو کہا تو اس کی بہن نے آگے سے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا تہلکہ مچایا کہ بھارتیوں کی ”چیخیں“ نکل گئیں 

صوفیہ حیات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غیر متعلقہ پوسٹس کے باعث مذاق اور تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی پرواہ نہیں کی لیکن ان کی لاپرواہی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ صارفین کو کچھ بھی بولنے کی آزادی مل گئی ہے اور وہ اخلاقیات سے عاری باتیں کرنے سے بھی گریز نہ کریں۔

لیکن ایسا ہوا اور ایک شخص نے انہیں ڈائریکٹ میسج میں انتہائی شرمناک سوال پوچھا کہ ”برائے مہربانی کیا آپ مجھے ایک رات کی بکنگ کا ریٹ بتا سکتی ہیں؟؟؟“ صوفیہ حیات نے اس شخص کو ایسا جواب دیا جو وہ ساری زندگی نہیں بھول پائے گا اور ساتھ ہی چیٹنگ کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔

صوفیہ حیات نے اس شخص کو جواب دیا ”پہلے اپنی ماں سے پوچھو۔۔۔ پھر اپنی بہن سے پوچھو۔۔۔ پھر اپنی بیوی سے پوچھو۔۔۔ وہ تمہیں ایک رات کا ریٹ بتائیں گی۔“ اس پر مذکورہ شخص نے کہا ”لیکن وہ آپ کی طرح اپنے جسم کی نمائش نہیں کرتیں۔ جہنم میں جاﺅ۔۔۔“

صوفیہ حیات نے جواب دیا ”تمہاری پیدائش کے وقت تمہاری ماں نے اپنا جسم دکھایا تھا۔۔۔ تمہیں اپنا ذہن صاف کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ رمضان المبارک تمہارے کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔۔۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح