دیرینہ دشمنی کی بنا پر کبیر والا میں گولیاں چل گئیں ، 3افراد زخمی 

دیرینہ دشمنی کی بنا پر کبیر والا میں گولیاں چل گئیں ، 3افراد زخمی 
دیرینہ دشمنی کی بنا پر کبیر والا میں گولیاں چل گئیں ، 3افراد زخمی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کبیر والا(ڈیلی پاکستان آن لائن) کبیر والا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں نواں شہر کے علاقے اڈابلوچاں میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر 2گروپوں میں گولیاں چل گئیں ، فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /خانیوال