نیب کا معاملہ بھی حکومت کے کھاتے میں پڑ رہاہے :سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

نیب کا معاملہ بھی حکومت کے کھاتے میں پڑ رہاہے :سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
نیب کا معاملہ بھی حکومت کے کھاتے میں پڑ رہاہے :سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہاہے کہ جب بجٹ آرہا ہو تو اتنے مسائل نہیں اکٹھے کئے جاتے ، نیب کا معاملہ بھی حکومت کے کھاتے میں پڑ رہاہے کہ حالانکہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہاکہ حکومت کا جہاں تک مسئلہ تو اس نے اتنے ایشوز اکٹھے ہونے کیوں دیئے؟ اب جب بجٹ آرہا ہو تو اتنے مسئلے نہیں اکٹھے کئے جاتے ، نیب کا معاملہ بھی حکومت کے کھاتے میں پڑ رہاہے کہ حالانکہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک عوامی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی ہے ، جہاں تک عوامی سپورٹ کا تعلق ہے تو اس میں بڑا مسئلہ اقتصادی ہے ، اب بجٹ آناہے لیکن جو کام ہوناہے وہ ہوچکاہے ، بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر یقینی صورتحا ل موجود ہے ، اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ تحریک برپا کرسکتے ہیں لیکن اب اپوزیشن کامیاب ہوتی ہے یا نہیں ، یہ اوربات ہے ۔

مزید : قومی