وزیر ستان کے معاملے پر پریشانی والی کوئی بات نہیں ، خاور گھمن کی رائے

وزیر ستان کے معاملے پر پریشانی والی کوئی بات نہیں ، خاور گھمن کی رائے
وزیر ستان کے معاملے پر پریشانی والی کوئی بات نہیں ، خاور گھمن کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ اس وقت سپریم کورٹ بالکل اچھے طریقے سے چل رہی ہے اور تمام مقدمات سنے جارہے ہیں، وزیرستان کے معاملے پر پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ بالکل اچھے طریقے سے چل رہی ہے اور تمام مقدمات سنے جارہے ہیں۔ اب ون بائی ون جو ایشو اٹھے ہیں تو اس کی وجہ تحریک لبیک نے ریاست کوجو چیلنج کیا تھا تو سب نے کہا تھا کہ یہ کیا ہوا کہ ان کی جانب سے سٹیٹ کوچیلنج کردیا گیا اور پھر ریاست حرکت میں آئی اور تمام معاملات کوحل کرلیا گیا ۔
انہوں نے کہا اب جو شمالی وزیرستان کا معاملہ ہے تو وہاں پر شہادتیں ہوئی ہیں اور یہ معاملہ عدالت میں ہے ، اس لئے کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے ،اب جو حالات ہیں ، اب اسلام آباد میں پنجاب بار کا جو اجلاس ہوا ہے تو اس میں کہا گیاہے کہ ہم تو سپریم جوڈیشل کونسل کے ساتھ ہیں۔