پراپرٹی اور وہیکل ٹیکس نا دہندگان کیخلاف آج سے دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز

 پراپرٹی اور وہیکل ٹیکس نا دہندگان کیخلاف آج سے دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز

  

لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عید کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ پراپرٹی ٹیکس اور وہیکل ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز(آج)سوموار کے روز سے کر رہا ہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز نے ہر ضلع میں ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔محکمہ ایکسائز نے عید کے دنوں میں نادہندگان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کر دیا تھا جبکہ ان کو پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس اور وہیکل ٹیکس کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں تا ہم عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد فیلڈ افسران اور ایکسائز انسپکٹرز مالی سال کے اختتام سے قبل اپنے اہداف مکمل کرنے کیلئے نا دہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ نا دہندگان کو آج کے روز سے گرفتار کیا جائیگا کیونکہ ان کو ٹیکس نادہندگی کے نوٹس پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے مذکورہ ٹیکسز جمع نہیں کروائے۔ دریں اثناء محکمہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نا دہندگان کی پراپرٹیز بھی ضبط کر لی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ اگر لوگ عید کی شاپنگ پر بڑی رقوم خرچ کر سکتے ہیں تو وہ ڈیڈ لائن کے مطابق مذکورہ ٹیکسز کی ادائیگی کیوں نہیں کر رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -