بجٹ میں نئے ٹیکسز کا عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالا جائیگا، سمیع اللہ

  بجٹ میں نئے ٹیکسز کا عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالا جائیگا، سمیع اللہ

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا جس میں نئے ٹیکسز کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا جائے گا بلکہ ٹیکس نیٹ ورک میں نہ آنے والے امیر حضرات سے ٹیکس وصول کیا جائے گا اور اس مدمیں حاصل ہو نے والی رقم کو غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بے شک نیا بجٹ ملکی ترقی و خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ کر ے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1