عمران خان خود مودی کے سامنے بچھے جارہے ہیں، عزیز الرحمان چن

 عمران خان خود مودی کے سامنے بچھے جارہے ہیں، عزیز الرحمان چن

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن ان تعلقات کی بنیاد برابری کی سطح پر ہونی چاہیے جبکہ مخالفین پر مودی کی یاری کی دشنام درازی کرنے والے عمران خان خود مودی کے سامنے بچھے جارہے ہیں جو پاکستان کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔

 یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور سیاسی وعسکری قیادت بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف متحد ہے بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت ایشیا میں اپنی سیاسی اور اقتصادی دھاک بٹھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1