بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کیا جائیگا،رفاقت گیلانی

  بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کیا جائیگا،رفاقت گیلانی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے  پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کیا ہے،پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، نئے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے،کام کریں گے۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام میں مانیٹرنگ کا موثر نظام لارہے ہیں۔

 عمران خان نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کیساتھ بہت بڑی بھلائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوہ سلیمان میلہ منعقد کرایا جائے گااوریہ میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میلے میں فوڈ سٹریٹ اورلوک موسیقی کا اہتمام کیا جائے گااورمیلے میں سیاحوں کیلئے کیمپنگ بھی کی جائے گی۔کوہ سلیمان میلے میں پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ کوہ سلیمان میلے کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر ٹورازم سنٹرز بنائیں گے کیونکہ سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں اورمقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں جدید سہولتوں سے مزین ٹورسٹ پارکس بنانے کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلا ت کے تعاون سے کوہ سلیمان کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔شجرکاری مستقبل کیلئے بہترین سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میلہ کوہ سلیمان ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سپورٹس،سیاحت اوردیگرمحکموں کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -