یوتھ فورم فا ر کشمیر کی مہاجرین کے اعزاز میں گرینڈ عید ملن پارٹی

یوتھ فورم فا ر کشمیر کی مہاجرین کے اعزاز میں گرینڈ عید ملن پارٹی

 لاہور(پ ر) یو تھ فورم فار کشمیر (YFK)کے زیر اہتمام کشمیری مہاجرین کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، مُحب کشمیر، دختران کشمیر دیگر کشمیری و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔عید ملن پارتی سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری چیف آرگنائزر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے سات دہائیوں سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم اور نہایت ڈھٹائی کے ساتھ مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ہیں ہر طرف بے گناہوں کے لاشے بکھرے ہوئے ہیں افسوس کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔دیگر مقررین نواب ریاض حسین قریشی۔ قسورسعید مرزا۔ ڈاکٹر عمران اُپل۔حاجی رفیق پردیسی اور ڈاکٹر رابعہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کیلئے منظور کردہ حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1