ہیئر ڈریسرز شاپس، پارلرز کی رجسٹریشن احسن اقدام ہے،،ڈاکٹر سلمان 

  ہیئر ڈریسرز شاپس، پارلرز کی رجسٹریشن احسن اقدام ہے،،ڈاکٹر سلمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ حجام کی دکانیں،پارلرز اور عطائی ہیپاٹائٹس اور ایڈز  پھیلا رہے ہیں۔حجام کی دکانوں /ہیئر ڈریسر ز/بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن ایک احسن اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عطائی ایک ہی سرنج کئی مریضوں پر استعمال کرتے ہیں جس سے  ہیپاٹائٹس اور ایڈز پھیلتا ہے۔ عطائیوں کے خلاف قومی مہم کی ضرورت ہے۔حجام اور بیوٹی پارلرز پر آلودہ اوزار بار بار استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی انفیکشن کنٹرول پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے پھیلاؤ کے کنٹرول سے اربوں روپے بچائے جا سکیں جو ان بیماریوں کی وجہ سے بعد میں مریضوں پر خرچ کئے جا تے ہیں۔