ملکی خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے،سعید الحسن شاہ

ملکی خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان ترقی کے افق کی منازل کے قریب ہے،ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عید ملن پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تبدیلی کے وعدوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اورہمارے ترقیاتی عمل اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ پی ٹی آئی کا ہی کارنامہ ہے، ہمارے دور میں قوم کو طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی گئی ہے۔ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالناپی ٹی آئی حکومت کا بڑا کریڈٹ ہے۔ دھرنوں کی دہمکیوں اور منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر کسی صورت بھی رکنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اور عوا م کی خدمت کو ہی ہمیشہ اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے دل و جان سے کام کر رہے ہیں۔اقربا پروری، لوٹ مار اور کرپشن کو دفن کرکے شفافیت اور میرٹ کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کاوشوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پا کر عوام کو اندھیروں سے نجات دلائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت مشن ہے اور اسے جاری رکھیں گے اورملک کی ترقی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ہمارا ہر قدم تیز رفتار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ ہمارے انقلابی اقدامات سے عوام کامعیارزندگی بلند ہوا ہے۔ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -