حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، چودھری عدنان

      حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، چودھری عدنان

لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ تحریک ا نصاف کی حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں -کھوکھلے نعرے لگانے کا دور گزرچکا ہے۔ماضی کی حکومتوں کی کرپشن اورنااہلی کے باعث معیشت تباہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہحکومت نے صوبے کے عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کرنے کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیاہے-صوبے کی پائیدار ترقی اورعوام کی خوشحالی کے پروگرام پر عملدر آمد کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔جن مقاصد کے لئے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دئیے ہیں وہ مقاصد حاصل ہوں گے۔عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1