مہنگائی اور ناقص طرز حکمرانی سے حکمرانوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ‘حسن مرتضیٰ

مہنگائی اور ناقص طرز حکمرانی سے حکمرانوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ‘حسن ...

لاہور(سٹی رپوٹرر)پےپلزپارٹی پنجاب کے پارلےمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے حکمرانوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے، حکمرانوں ناقص پالےسی کی وجہ سے عوام خود سڑکوں پر آرہے ہیں،ملک میںاقتصادی بحران کے ذمہ دار عمران نیاز ی ہیں،عمران نیازی نے آٹھ ماہ میں ملک کی معیشت تباہ کردی،اقتصادی سروے حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے آلو،ٹینڈے اور ٹماٹر کے نرخ طے کر نے کااختیار بھی آئی ایم اےف کو دے دیا ہے ، آئی ایم ایف اب براہ راست عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالے گا۔

، عمران نیازی نے آئی ایم ایف کو عوام کا خون نچوڑنے کا لائسنس جاری کردیا ہے جس کے بعد اب عوام کی چیخیں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ نکلیں گی، عمران نیازی نہ جانے عوام کے ساتھ مزید کیا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی میں مزید اضافہ سے صور ت حال بہت خوفناک ہوجائے گی ، جس سے نہ صرف بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوگا بلکہ جرائم کی شرح بھی بڑھے گی ۔ ان حالات میں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیں اور عصری تقاضوں کے مطابق حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراءصرف نعرے بازی تک محدود ہیں،ان کی کارکردگی صفر ہے ، کسی اےک محکمہ میں بھی بہتری نہیں آسکی ہے ، سرکاری محکموں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے جس سے عوام کے لئے مزید مشکلات پےدا ہوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1