ختم نبوت کا تحفظ قادیانیت کا تدارک دینی فریضہ ہے،میاں افضل

  ختم نبوت کا تحفظ قادیانیت کا تدارک دینی فریضہ ہے،میاں افضل

  

لاہور( پ ر)اسلامک ویلفیئر فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین اورتحریک ختم نبوت کے رہنما میاں محمد افضل نے جامع مسجد اہلحدیث لال پُل مغل پورہ میں میاں نزیر احمد کی زیرصدارت منعقدہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر غیر مشروط طورپر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے میاں افضل نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ فتنہ قادیانیت کا تدارک اہم دینی فریضہ ہے۔

اگرہم نے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد کی ختم نبوت کا تحفظ نہ کیا اورمنکرین ختم نبوت انگریز کے خودکاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کا تدارک یعنی قلع قمع نہ کیا تو کل قیامت کو اللہ تعالیٰ کے حضور مجرم ٹھرینگے اور رسول اللہ کی شفاعت بھی نصیب نہ ہوگی ۔

انہوں نے حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ 1973ءکے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوں باالخصوص ختم نبوت و ناموس رسالت پر عملدرآمد یقینی بنائے جو حکومت کی دینی وآئینی ذمہ داری بنتی ہے ۔نیز ختم نبوت کانفرنس سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -