چاروں مسالک علماءبوڈ کے زیر اہتمام شہدائے پاک فوج کی یاد میںدعائیہ تقریب

  چاروں مسالک علماءبوڈ کے زیر اہتمام شہدائے پاک فوج کی یاد میںدعائیہ تقریب

لاہور(پ ر) چاروں مسالک علماءبوڈ ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد میں شہدائے پاک فوج کی یاد اور شہدائے کے درجات کی بلند کے لیے دعائیہ تقریب علامہ حافظ شعیب الرحمٰن قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پیر سلمان منیر ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ محمد ممتاز اعوان ، حافظ کاظم رضا نقوی ، مفتی عاشق حسین ، مولانا غلام حسین نعیمی شفیق رضا قادری، ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا، علی عمران شاہین ودیگر نے شہدائے پاک فوج کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی۔

انہوں نے کہا کے وطن کی دفاع وبقا کے لیے پاک فوج کی قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں اور اسی طرح عرض وطن کے لیے پاک فوج کی بے مثال جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں جنہیں کسی طرح بھی فراموش نہیں کی جاسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1