الحاج مفتی محمد منیر نعمانی انتقال کرگئے،نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

  الحاج مفتی محمد منیر نعمانی انتقال کرگئے،نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

فیروز والا( نمائندہ پاکستان ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج مفتی محمد منیر نعمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ جن کی نمازجنازہ آج پانچ بجے سہ پہر 10جون بمقام کوٹ عبدالمالک میں ادا کی جائے گی۔ مفتی محمد منیر نعمانی نی کو تحریک لبیک یارسول اللہ کے کے احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کیاتھا جو شیخوپورہ جیل میں قید رہے یہاں پر شوگر کی وجہ سے ضمانت دی گئی۔

جس پر وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ جہاں پر وہ شوگر کی وجہ سے ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے وہ علالت کے دوروان انتقال کر گئے۔

جب ان کی انتقال کی خبر کوٹ عبدالمالک میں پہنچی تو ہزاروں مریدین ان کی رہائش گاہ پر اکھٹے ہوگے۔ جو ڈھاریں مار کر روتے رہے ، مرحوم کوٹ عبدالمالک کی مرکزی مسجد کے خطیب بھی تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1