شہباز شریف کا استقبال کرنیوالوں کی تعداد باراتیوں سے بھی کم تھی ‘جمشید چیمہ

  شہباز شریف کا استقبال کرنیوالوں کی تعداد باراتیوں سے بھی کم تھی ‘جمشید ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے استقبال کےلئے جانے والی کرپشن کی بارات میں ایک بس کے مسافر وں کی تعداد کے برابر بھی کارکن شامل نہیں تھے، شہباز شریف کا لندن جانے کا مقصد علاج نہیں بلکہ وہاں عید گزارنا تھا،دو مہینے بڑا آرام کر لیا ہے اب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینے کی تیاری شروع کریں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ کہنا کہ ڈاکٹر زانہیں وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے تھے انتہائی مضحکہ خیز ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ان کا اپناو اپس آنے کو دل نہیں چاہ رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے اس کا حساب دینا ہوگا اور شہباز شریف بھی اس عمل سے گزر رہے ہیں۔ کرپشن لیگ ایسے ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے جیسے شہباز شریف کی واپسی پر پورا ملک ان کے استقبال کے لئے امڈ آیا ہو حالانکہ کرپشن کی بارات میں ایک بس کے مسافروںکی تعداد کے برابر بھی کارکن شامل نہیں تھے جبکہ ائیر پورٹ پر دھینگا مشتی اور دھکم پیل کر کے عوام کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور 13جون سے نیب عدالت میں زیر التواءکیسز کے جواب تیار کرےں کیونکہ قوم اپنے خون پسینے کی کمائی کی واپسی کا شدت سے انتظار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانا ہے لیکن احتساب کا جاری عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور انہیں ملک و قوم کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -