40لاکھ مالیتی جائیداد پر ٹیکس خاتمہ کی تجویز خوش آئندہ ،ڈیلرز

 40لاکھ مالیتی جائیداد پر ٹیکس خاتمہ کی تجویز خوش آئندہ ،ڈیلرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) 40لاکھ سے زائد جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر عائد 2فیصد ٹیکس اور نان فائلرز پر عائد 4فیصد ٹیکس کے خاتمہ کیلئے ایف بی آر کی تجویز کاڈیلرز برادری کی جانب سے خیر مقدم ۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران اشٹام سیلز کے صدر شیخ کامران بشیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف فرد کے اجرا اور انتقال کی بندش نے حکومت کو جہاں کروڑ وں روپے کے حکومتی ریونیو سے محروم کر رکھا ہے وہاں اس کاروبار سے وابستہ ہزاروں گھروں کا چولہا بند ہو چکا ہے کا۔ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ فوری طور پر اس کا متبادل حل نکالیں۔ الخدمت گروپ کے ایگزیکٹو ممبر اور ایم بی اسٹیٹ کے سی ای او ملک عثمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی تجویز تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے موجودہ حکومت میں ایک طرف تو فرد انتقال پر پابندی اور دوسری جانب ٹیکسز کی بھرمار کیساتھ ساتھ بزنس مین کے احتساب اور ایف بی آر کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں نے پراپرٹی کے کاروبار کو مکمل طور پر تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔نئے چیئرمین ایف بی آر کی کاوش کو بھی سراہتے ہیںجو ایمنسٹی سکیم اور اب 40لاکھ سے ز ائدجائیداد پر ٹیکس کے خاتمہ کےلئے محترک ہوئے ہیں ۔ جوہر ٹاﺅن اے بی اسٹیٹ کے سی ای او چوہدری شہباز کا کہنا ہے کہ جائیدادوں پر عائد ٹیکسزز میں کمی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ این زیڈ اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو ملک نصیر کا کہنا ہے کہ حکومت کو جائیدادوں پر عائد کئے جانے والے دیگر ٹیکسزز پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی ۔