اوپن یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے طلبہ کو کتب کی ترسیل اسی ہفتے شروع کرے گی

اوپن یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے طلبہ کو کتب کی ترسیل اسی ہفتے شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور) پ ر( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ءمیں پیش کئے گئے بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل لاکھوں طلبہ و طالبات کو ترسیل کتب کا عمل رواں ہفتے شروع کردیا جائے گا جبکہ میٹرک ¾ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے طلبہ کو ترسیل کتب کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ شعبہ مینلگ کے انچارج ¾ ڈاکٹر امجد علی کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھی اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا۔


۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ تعلیمی کلینڈر اور مقررہ شیڈول کے اندر ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ترسیل کتب نے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے ۔یاد رہے کہ یونیورسٹی نے طلبہ کے ساتھ تیز تر رابطے کے لئے حال ہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کررکھا ہے ۔میلنگ سیکشن سے کتابیں بھجوانے کے فوراً بعد طلبہ کو فوری طور پر ایس ایم ایس کیا جاتا ہے کہ آپ کی کتابیں ارسال کردی گئی ہیں۔کتابوں کی ترسیل کے مراحل کی معلومات کے لئے "کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام" شروع کیا گیا ہے۔داخلوں کے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔درسی کتابوں کی ترسیل میںتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
 
)جاوید اختر(
افسر تعلقات عامہ