کرپٹ عناصر نے لوٹ کھسوٹ کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے،ہارون عمران

          کرپٹ عناصر نے لوٹ کھسوٹ کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے،ہارون عمران

لاہور( سٹی رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے لوٹ گھسوٹ اور چور بازاری کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی چور بازاری اور لوٹ گھسوٹ کو خطرہ ہوتا ہے وہاں انہیں فوری طور پر جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اپنے اےک بےان مےن انہوںنے کہاکہ یہی وہ چیلنج ہے جس پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم عمران خان آئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آئی ہے اور اس سوچ کو ہم نے شکست دینی ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت خطرے میں نہیں آئی بلکہ اصل میں اپوزیشن کی کرپشن خطرے میں ہے، انکی کرپٹ پریکٹسز خطرے میں ہیں، خاندانی اور موروثی سیاست خطرے میں ہے اور اداروں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے والوں اور انہیں، یرغمال بنا کر گھر کی لونڈی سمجھ کر چلانے والوں کی سوچ خطرے میں ہے کیونکہ اب ملک میں آئین کی حکمرانی ہو گی اور قانون کے مطابق ملک کے ادارے چلیں گے اور کسی کو بھی میرٹ سے ہٹ کر پاکستانی عوام کے وسائل کو ماضی کی حکومتوں کی طرح لوٹانے کی دستیابی نہیں ہو گی۔

، یہی وجہ ہے کہ ان کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں اور اس لیے انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آ رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1