قوم دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کیخلاف متحد ہے، قاری زوار بہادر 

قوم دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کیخلاف متحد ہے، قاری زوار بہادر 

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماءپاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑ کمر پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسروں سمیت چار جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک و قوم کے لئے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے قوم دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کیخلاف متحد ہے ۔ قوم پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن پر ثابت کر دیا ہے کہ اس قوم کو دشمن شکست نہیں دے سکتا ۔ پوری قوم دہشت گردوںکے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے اوراس جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیںان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ دفاع وطن اورمشکل حالات میں کار ہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیںآج قوم کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

 قاری محمد زوار بہادر نے کہناتھا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ہندوﺅں ، سکھوں نے مل کر مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ے، عورتوں ، بوڑھوں، بچوں کا قتل عام کیا پاکستان ہندوﺅں کے لئے نہیں بنا تھا بدقسمتی سے کچھ نام نہاد لیڈر پاکستانیوں سے زیادہ بھارتیوں کے وفادار ہیں پاکستانی عوام ارض پاک کا اسلامی تشخص بچانے اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے ہر قربانی دیں گے اور کسی کرپٹ لیڈر کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لاکھوں شہیدوں کے خون کا مذاق اڑاے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں جے یو پی رہنماﺅں اور کا رکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ، رشید احمد رضوی، حافظ سلیم اعوان ،محمد ارشد مہر،مفتی جمیل رضوی کے علاوہ دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

جاری کردہ انچارج میڈیا سیل

            جمعیت علماءپاکستان

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -