اراضی ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن ،عملہ کی غیر سنجیدگی ، پرچہ رجسٹری انتقالات التواءکا شکار

     اراضی ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن ،عملہ کی غیر سنجیدگی ، پرچہ رجسٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نمائندے سے )ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کی نااہلی و مبینہ غفلت اور مانیٹرنگ کی غیر فعال سسٹم کی تصدیق کر دی۔روزنامہ پاکستان کو ملنے والی انسپکشن رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہد محبوب کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن کے دوران معلوم ہواکہ کہ اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل سٹی میں زیادہ تر سٹاف وقفہ وقفہ سے چھٹیوں پر ہے یا غیر حاضر ہے۔ مزید انکشاف ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عائشہ چیمہ کی جانب سے 301 پرچہ رجسٹری کے انتقالات بھی بغیر کسی وجہ التوا کا شکار کر دیئے گئے۔ انسپکشن کے دوران ایک ساجدہ طارق نامی خاتون نے عدالت مصدقہ آرڈر پیش کیے اور میری موجودگی میں بھی خاتون سائلہ کو کاغذات واپس کرتے ہوئے انتہائی بد سلوکی سے واپس جانے کا کہا ایسا رویہ کسی صورت بھی ایک سرونٹ آفیسر کو زیب نہیں دیتا ریونیو سٹاف کو انتقالات کی مصدقہ کاپیاں بھی مہیا نہیںکی جارہی ہیں. جس کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹر سٹی کی اے ڈی ایل آر عائشہ چیمہ اور سروس سنٹر انچارج کے خلاف فوری محکمانہ انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ 


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک نے اے ڈی ایل آر اور سروس سنٹر انچارج سے اس غفلت اور غیر قانونی پریکٹس کے باعث تحریری جواب طلبی کر لی ہے.