آج سے شروع ہونیوالے  عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر فائنل 

آج سے شروع ہونیوالے  عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر فائنل 

ملتان(خبرنگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ روسٹر میں 4 ڈویثرن اور 8 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ روسٹر 29 جون تک نافذالعمل رہے گا۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویثرن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویثرن بنچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویثرن بنچ مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس رسال حسن سید اور چوتھا ڈویثرن بنچ جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس شکیل الرحمٰن خان پر تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔

روسٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر