شہباز شریف کی وطن واپسی سے  مخالفین پر سکتہ طاری ‘ احمد یار ہنجرا 

شہباز شریف کی وطن واپسی سے  مخالفین پر سکتہ طاری ‘ احمد یار ہنجرا 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراءنے کہا ہے کہ شہبازشریف کی وطن واپسی سے مخالفین پر سکتہ طاری ہے ،شہباز شریف کا وطن واپس(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

 آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن اداروںکا احترام کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے واپس آکر مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں، یو ٹرن لینا مسلم لیگ ن نہیں تحریک انصاف کا وطیرہ ہے،شہباز شریف نے اپنی جرات اور بہادری سے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ الزامات سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ہیں، وہ ایک دلیر، سچے اور حقیقی قائد ہیں، پی ٹی آئی کی سیاست بہتان، نفرت اور تکبر پر مبنی ہے،انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لئے مصنوعی بیانیہ کا سہارا تلاش کریں، شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کا والہانہ استقبال دیکھ کر حکمران گھبرا گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کو پوری پاکستانی قوم کا اعتماد حاصل ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -