جمعیت علمائے اسلام لیہ وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات ‘تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
لیہ (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ضلع لیہ کے نومنتخب عہدیداران نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی عید کی مبارک باد دی اور انکی خیریت دریافت کی گئی۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
علماءاسلام پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کام کیا ہے تمام عہدیداران اپنی اپنی جگہ پررہتے ہوئے کام کی رفتار کوتیز کریں اور جمعیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں،انہوں نے جمعیت علماءاسلام ضلع لیہ کے نومنتخب امیر قاری محمد رمضان رحیمی کو خصوصی ہدایات بھی دیں ۔عہدیداران کے وفد میںضلع لیہ کے امیر قاری محمد رمضان رحیمی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ،مولانا غلام اکبر گرمانی نائب امیر،مولانا حبیب اللہ تحصیل لیہ کے امیر،مفتی ضیاءالحق تحصیل لیہ کے جنرل سیکرٹری ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد الیاس طاہر راجپوت و دیگر شامل تھے ۔
ملاقات