کرپشن خاتمے کےلئے بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ،علی نوازاعوان

کرپشن خاتمے کےلئے بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ،علی نوازاعوان

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی اور بدعنوانی کے خاتمے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ناگزیر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت قومی معیشت اور اداروں کے استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما احتساب سے راہ فرار کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔

علی نوازاعوان

مزید : ملتان صفحہ آخر