بھارت مغربی بنگال میں بی جے پی کی جشن مہم کانگریسی بھڑک اٹھے ،فائرنگ سے 4ہلاک

  بھارت مغربی بنگال میں بی جے پی کی جشن مہم کانگریسی بھڑک اٹھے ،فائرنگ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 2 حریف سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 3 اور مقامی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس پارٹی کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔جھگڑے کی وجہ بھارتی جنتا پارٹی کی انتخابات میں واضح جیت پر جشن مہم کا آغازبتایا گیا ہے۔ اس ریاست میں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )


حریف سیاسی جماعتوں کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی ہے جہاں بی جے پی نے حالیہ انتخابات میں 18 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ 2014 میں بی جے پی نے اسی علاقے سے 2 نشستیں حاصل کیں تھیں۔ترنمول کانگریس پارٹی اور ان کی سربراہ ممتا بینرجی نے ریاست میں کشیدگی کا الزام بی جے پی پر عائد کیا۔بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کے مطابق ریاست میں حالیہ کشیدگی بی جے پی کی جانب سے جھنڈے اور پوسٹر لگانے پر شروع ہوئی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق جنرل سیکریٹری نے الزام لگایا کہ ان کی حریف جماعت نے جھنڈے اور پوسٹر ہٹانے کی کوشش کی اور جب اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا تو کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔ریاست کے ایک وزیر، جن کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے، کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی جانب سے ان کے ایک کارکن پر تشدد کیا گیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ 
مغربی بنگال