عرس ختم سید علامہ احمد سعید کاظمی کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان

  عرس ختم سید علامہ احمد سعید کاظمی کے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور دربار سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سالمیت واستحکام ،قیام امن اور اتحاد امت کیلئے علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے 34ویں سالانہ عرس کی اختتامی نشست میں خطاب کر رہے تھے شاہی عید گاہ میں منعقدہ یہ نشست 5گھنٹے جاری(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )


 رہی جس میں ملک بھر سے تقریباََ تیس ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ بعض وزراءمہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے رویت ہلال جیسے خالصتاََ شرعی مسئلے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرکے مداخلت فی الدین کے مرتکب ہورہے ہیں فواد چوہدری کے وضع کردہ قمری کیلنڈر کے بعد کے پی کے حکومت نے عید منانے کا غلط اعلان کرکے اس کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا ہے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمد منیب الرحمن کی نہ تو تنخواہ ہے اور نہ ہی سرکاری مراعات اس سلسلے میں تمام پروپیگنڈے سراسر غلط ہیں اس موقع پر انہوں نے مفتی منیب الرحمن پر مکمل اعتماد اور اظہار یکجہتی بھی کیا عرس کے شرکاءنے ہاتھوں کو بلند کرکے مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیا جامعہ انوارالعلوم کے شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کی تبلیغ اسلام اور خدمت دین کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں اس سلسلے میں کئی دینی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ نماز پنج گانہ،رزق حلال اور صداقت و امانت کو اپنا شعار بنائیں اجتماع سے علامہ سید محفوظ الحق شاہ ،ڈاکٹر سعید احمد سعیدی،مولانا محمد فاروق خان سعیدی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ قاری عبدالغفار نقشبندی اور قاری محمد عمر سعیدی نے تلاوت کی جبکہ حمید نواز عاصم ،احمد نواز عصیمی،منیر حسین ہاشمی،محمد عاشق سعیدی،امین ساجد،محمد ذوالقرنین ،ثقلین حیدر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اختتامی تقریبات میں صاحبزادہ طاہر سعید کاظمی،صاحبزادہ جاوید سعید کاظمی،سید اطہر سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،سید اُحد سعید کاظمی،سید حمزہ سعید کاظمی،علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،مفتی محمد رفیق شاہجمالی،میاں حسین احمد قادری،صاحبزادہ محمد نعیم اللہ سراجی،قاری فیض بخش رضوی،مولانا عبدالرحیم سعیدی،صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی،مولانا مطیع الرسول سعیدی،مولانا جہانگیر شاہ سعیدی،مولانا اشرف علی سعیدی،چوہدری اظہر جمیل نقشبندی،ڈاکٹر ظفر اللہ سیال،ملک محمد اکمل وینس،عبدالرشید ارشد،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،ملک شفاءمحمد ،ملک سجاد کھوکھر،مفتی سید محمد صدیق شاہ (بلوچستان)،مولانا منسوب الٰہی سعیدی،مفتی منور حسین سعیدی،مولانا منظور احمد سعیدی،علامہ ریاض حسین سعیدی،صاحبزادہ فخر احمد کاظمی،مولانا محمد حسین سعیدی،قاری محمد اقبال نقشبندی،مولانا جاوید مصطفی سعیدی اور خواجہ محمد حسین سمیت ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی عرس کی تقریبات کے اختتام پر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملک وملت کی سالمیت واستحکام،قیام امن اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کرائی۔ 
عرس