ڈاکٹر عمر عبدالرحمن ‘ سید ذیشان ‘ اختر سے نواب صلاح الدین عباسی ‘ بہاول خان عباسی کی ملاقات ‘ وسیم اختر کی وفات پر تعزیت ‘ فاتحہ خوانی 

ڈاکٹر عمر عبدالرحمن ‘ سید ذیشان ‘ اختر سے نواب صلاح الدین عباسی ‘ بہاول خان ...

  

بہاولپور،سمہ سٹہ(بیورورپورٹ،نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

 اختر کی وفات پر ان کی رہائشگاہ میں تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ نواب صلاح الدین عباسی ، بہاول خان عباسی ،نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر عمر عبدالرحمن اور بھائی سید ذیشان اختر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی غلبہ دین کیلئے خد مات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی اقامت دین کی سرگرمیوں اور عوام کی خدمت میں بسر کی وہ آخری لمحے تک دین کے غلبے کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفات سے جماعت اسلا می اور سر زمین بہا ولپور داعی انقلا ب ، با کر دار ، دیا نتدار ، خد مت گزار شخصیت اور سیا ستدان سے محرو م ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کا پیغا م و مشن کا رکنا ن جا ری رکھیں۔ سیاسی و مذہبی رہنما?ںنے مزید کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنی پو ری زند گی نفاذ اسلا م اور خد مت انسانیت میں گزاری۔ ڈاکٹر سیدو سیم اختر ایک با کر دار ، دیا نتدار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلائ کبھی پور ا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ورثائ کو صبر جمیل عطا کرنے کے لیے دعا بھی کی۔

تعزیت 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -