بوسن روڈ ‘میٹر وفلائی اوور سے بھاری پتھر گرنے سے گاڑی تباہ 

    بوسن روڈ ‘میٹر وفلائی اوور سے بھاری پتھر گرنے سے گاڑی تباہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) بوسن روڈ پر ایک بار پھر میٹرو فلائی اوور سے بھاری پتھر کار پر آ گرا جس سے کار کی چھت پچک گئی تاہم اس میں موجود سوار معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم اس موقع پر شہریوں نے ایم ڈی اے کی مجرمانہ غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے فلائی اوور کے ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روکنے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کے لئے ان کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود ایم ڈی اے نے ڈیڑھ ماہ گزرنے پر بھی میٹرو فلائی اوور کی مرمت نہ کی۔ واضح رہے کہ میٹرو فلائی اوور پر ٹوٹ پھوٹ کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے متعدد واقعات کے دوران فلائی اوور کے پتھر گاڑیوں پر آ گرے جس سے اب تک کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور ان پر سوار افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔ اس صورتحال پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر ملتان نے اپنے افسران کے ہمراہ میٹرو فلائی اوور کی انسپکشن کی تو 18.5 کلومیٹر پر میٹرو روٹ پر 23 مختلف مقامات پر نقائص ظاہر ہوئے جس پر دو انتظامی افسران نے ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان کی مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو لیکن ایم ڈی اے حکام نے ان انتظامی افسران کے احکامات کو یکسر نظرانداز کر دیا اور ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی میٹرو فلائی اوور کی نشاندہی والے 23 مقامات کی مرمت نہ کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -