مہنگائی کا سونامی ‘ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

مہنگائی کا سونامی ‘ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے ‘ یوسف رضا گیلانی

مظفرگڑھ(نامہ نگار) موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دشوار کردیا.مہنگائی .اقربا پروری.لاقانونیت کی انتہاکردی گئی.عید کے موقع پر بڑی تعداد میں قتل وغارت گری لاقانونیت کا منہ بولتا ثبوت ھے.ھو شربا مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی عید پھیکی پڑگئی.ان خیالات کااظہار سابق(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضاگیلانی نے ملتان میں سے ملاقات میں کیا.انھوں نے کہا کہ اب موجودہ نااہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن کام کرنے کاوقت آگیا ھے.انھوں نے کہا حکمرانوں کو کام کرنے عوامی مسائیل حل کرنے اورکنٹینر پر کھڑے ھوکر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کاوقت دیاگیا مگر انھیں عوام کے مسائیل حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں.اب عوام انکے خلاف اٹھ کھڑے ھوں .موجودہ حکومت نے سرائیکی صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب سے ووٹ لئے.اب وہ وعدہ بھی بھول گئے.انھوں نے کہا کہ آنیوالے بجٹ میں مزید ٹیکس عوام برداشت نہیں کرسکیںگے انھوں نے کہا کہ جلد بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کادورہ شروع کرنے والے ھیں اور اسکا آغاز مظفرگڑھ سے ھوگا. اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات لودھراں نیاز سومرو.ملک اے.ڈی.ملک علی زین پہوڑ .بلاول ، ملک غضنفرسیکرٹری اطلاعات ملتان چوھدری یسین ودیگر بھی موجودتھے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر