حکومت تعلیم ‘صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ چودھری آصف مجید

حکومت تعلیم ‘صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ‘ چودھری آصف مجید

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے گورنمنٹ تعمیرملت سیکنڈری سکول کا وزٹ کیا، وزٹ کا مقصد سکول میں طلباءاورسٹاف کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب تھا۔پرنسپل ادارہ عبدلماجدخان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کو بریفنگ دیتے ہوئے سکول ہذا کو درپیش مسائل تفصیلی آگاہی دی،پرنسپل نے بتایاکہ سکول کادرینہ مسئلہ امتحانی ہال کا نہ ہوناہے ،جب بھی امتحانی سنٹر بنتا ہے ہمارے طلباءکی کلاسز کو پریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے جس سے طلباءکی پڑھائی شدید متاثر ہوتی ہے اس کے لیے سکول میں ایک امتحانی ہال سنٹر کا ہونا بہت ضروری ہے،سکول میں نہری پانی کا بھی بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے سکول میں ہریالی اورگراﺅنڈ کاسبزہ متاثر ہورہاہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں وہ ہریالی نہیں ہے جو ہونی چاہیے،انہوں نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی ان کاوشوں کو بھی سراہا جن کی خصوصی دلچسپی سے سکول میں آراو پلانٹ لگایا جارہاہے جس سے سکول کے سٹاف اور طلباءاور علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔پرنسپل عبدالماجدخان لغاری نے کہاکہ تعمیر ملت سکول شہر کا قدیم سکول ہے جس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءآج ملک کے بڑے بڑے عہدوں پرفائز ہیں،انہوں نے سکول کے سالانہ رزلٹ کے بارے میں بتایاکہ چار سال سے مسلسل پانچویں اورآٹھویں کلاس کا رزلٹ 100فیصد آرہا ہے جس پر ایم پی اے نے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم اورصحت کے شعبوں کوبیڑہ غرق کیا ہے کثیر فنڈز کی فراہمی کے باوجود بھی ان شعبوں میں کوئی بہتری نہیں آئی، موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت کی سب سے اولین ترجیح عوام کے معیارزندگی کو بہتر کرنے کے لیے تعلیم اورصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے عوام کا معیار زندگی بدلنے کا تہیہ کیاہواہے اس موقع پر حاجی ظہوراحمد گجر، محمداشفاق خان ایڈووکیٹ، شمیل مرزا،چوہدری احسن بشیرودیگرموجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -