آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت کیخلاف تحریک شروع ‘ اویس خان لغاری

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت کیخلاف تحریک شروع ‘ اویس خان لغاری

  

جام پور ( نامہ نگار) تحرےک انصاف کی حکومت عوام کو رےلےف دےنے مےں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پچاس لاکھ گھر اور اےک کروڑ نوکرےاں دےنے والے عوام کو مزےد بے روزگار کر رہے ہےں۔ روز بروز کی مہنگائی سے دووقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے۔ تبدےلی سرکاری خان نے ےہی عوام کو تبدےلی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

دی ہے۔ پنجاب کو مسلم لےگ ن کا گڑھ بنائےں گے۔ ےہ بات پاکستان مسلم لےگ ن کے جنرل سےکرٹری وسابق وفاقی وزےر سردار اوےس احمد خان لغاری نے عےد ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محمد اقبال خان لغاری۔ حسےن تبسم ۔ منظورحسےن ۔ ۔سےد حےدر حسےن شاہ۔ سمےت دےگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ روز برو ز تےل اور بجلی ۔ گےس کی بڑھتی ہوئی قےمتوں کی وجہ سے ہر شہری پرےشان ہے۔ لوگ خود کشےوں پر مجبور ہو گئے ہےں۔ آنے والا بجٹ بھی عوام کی توقعات کے برعکس ہو گا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے کوئی کام نہےں کےا۔ صرف جھوٹ وعدوں سے عوام کو ٹرخاےا جارہا ہے۔سابق وزےر اعلی پنجاب مےاں شہباز شرےف کی پاکستان امد سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر سےاست کی جارہی ہے۔ تحرےک انصاف کی حکومت صوبہ کے قےام کے لےے مخلص نہ ہے۔ پنجاب سمےت جنوبی پنجاب کو مسلم لےگ ن کاگڑھ بنائےں گے۔ ال پارٹی کانفرنس کے فےصلہ کے بعد حکومت کے خلاف تحرےک شروع ہو جائے گی ۔ جو حکومت کے خاتمہ پر ختم ہو گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -