تحصیل ہسپتال جلالپور لاوارث ‘ ڈاکٹر ‘ عملہ غائب ‘انتظامیہ کی کارکردگی بے نقاب
ملتان(خبرنگار خصوصی)سی ای او ہیلتھ ملتان کی غفلت کے باعث،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پور پیروالہ میں سہولیات ناپید ہیں ،ہسپتال فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا،ڈاکٹرز عید کے دوران ڈیوٹی سے غائب،عید سے لیکر اب تک پچھلے پانچ دنوں میں جلال پور پیر والا میں دو واقعات (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
کے دوران مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہو چکے،ہسپتال میں عملہ نہ ہونے کے باعث کئی زخمی نشتر ہسپتال لاتے تک راستے میں دم توڑ گئے جبکہ لواحقین کی جانب سے ایمبولنس بروقت نہ پہنچنے اور ٹی ایچ کیو میں عدم سہولیات کی بنا پر بھرپور احتجاج بھی کیا گیا تفصیل کے مطابق جلال پور پیروالہ میں عید سے لیکر اب تک پچھلے پانچ دنوں میں جلال پور پیر والا میں دو واقعات کے دوران مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ جاں بحق افراد میں سے بیشتر کو زخمی حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نہ ڈاکٹرز موجود تھے اور نہ دیگر عملہ جس کے باعث زخمیوں کو نشتر ہسپتال لے جانے کا کہا گیا جبکہ بیشتر زخمی نشتر ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئے،عید کے پہلے روز ہونے والے لرزہ خیز واقعے کے بعد اعلی انتظامی افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جلال پور پیروالہ کی حالت دیکھ کر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کی سرزنش بھی کی،تاہم گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں ایک بار پھر پانچ افراد جاں بحق ہوئے ،جن میں سے زخمیوں کو ایک بار پھر نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی خاتون نشتر ہسپتال پہنچنے تک دم توڑ گئی،ٹی ایچ کیو ہسپتال جلالپورپیروالہ میں صحت کی عدم سہولیات اور گندگی کے ڈھیروں کی نشاندہی چند روز قبل ایکسپریس میں بھی کی گئی تاہم انتظامی افسران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں لانے سے گریزاں ہے،جبکہ سنگین انتظامی غفلت کے باوجود سی ای او ہیلتھ بدستور اپنی سیٹ پر براجمان ہیں