وہاڑی : ریلوے سٹیشن پر بے پناہ رش ‘ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت شروع

وہاڑی : ریلوے سٹیشن پر بے پناہ رش ‘ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت شروع

وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار)عید پر گھروں کو آنے والوں کی واپسی شروع، ریلوے اسٹیشن پر رش ہوگئی تفصیل کے مطابق عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد گھروں میں آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاری اڈوں، ویگن سٹینڈز سمیت ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافروں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کا رش لگا رہا وہاڑی ریلوے اسٹیشن پر کراچی جانے والے مسافروں کا رش لگا رہا جس کی وجہ سے وہاڑی سے گزر کر کراچی جانے والی واحد ٹرین فرید ایکسپریس کی ٹکٹیں وہاڑی، بوریوالہ، ماچھیوال اور دیگر سٹیشنوں پر بلیک میں فروخت ہوتی رہی اور فی ٹکٹ چار سو سے چھ سو روپے تک زائد نرخ وصول کئے جاتے رہے جبکہ مبینہ طور پر مسافروں کو سٹیشن پر چھوڑنے کے لیے آنے والوں سے بھی سٹیشن عملہ دس سے بیس روپے تک وصول کرتا رہا مسافروں اور شہریوں علی عمران، فراست علی، محمد زاہد،ظہیر الدین، عثمان، نواز، انور علی و دیگر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ریلوے کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور اس ٹریک پر ٹرینوں کی تعداد بڑھانے اور کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹکٹ بلیک

مزید : ملتان صفحہ آخر