خیبر پختو نخوا: ٹاسک فورس کا غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

خیبر پختو نخوا: ٹاسک فورس کا غیر قانونی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

  

لاہور (پ ر ) PID پشاور جنرل منیجر SNGPL خیبر پختونخو ارباب ثاقب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر FIA پشاور میاں سعید کی ہدایات پر SNGPL کی ٹاس فورس ٹیم نے خبیر پختو نخوا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے غیر قانونی طور پر سوئی گیس استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا گیا جس میں انڈسٹریل زون کمرشل اور پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے سوئی گیس کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ ترجمان SNGPL خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کرک میں سوئی گیس کے غیر قانونی کیخلاف آپریشن کے دوران ٹاسک فورس نے ایک پلاسٹر آف پیرس کی فیکٹری، ہوٹلز کے تین کمرشل کنکشنز اور پاﺅر جنریشن یونٹس کے کنلشنز منقطع کردئیے گئے مقامی پولیس پلاسٹر آف پیرس اور کمرشل یونٹس کے ما لکان کیخلاف FIR درج کراکے ملزمان ناصر خان ، خورشید خٹک اور اشفاق خان کو گوفتاری کر لیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا ٹاسک فورس ٹیم نے آپریشن کے دوران کرک اور کوہاٹ کے مین پائپ لائن سے 14غیر قانون پائپ لائن نیٹ ورکس منقطع کردئے انہوں نے کہا کہ ٹیم پشاور کے ملحقہ علاقوں پخہ غلام، سربند، متھرہ، سوڑیزئی تہکال، ریگی، اچر، سفید ڈھیری، بڈھ بیر، بہادر کلے، مروڑئی، احمد خیل، چغرمٹی اور چارسدہ روڈ کے ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 1 ہزار 150 فٹ غیر قانون پائپ لائن 77 غیر قانونی کنکشنز اور 29 ٹمپر ڈمیٹرز منقطع کردئیے گئے جبکہ چارسدہ روڈ پر ایک غیر قانونی مکمل ہاﺅسنگ سوسائٹی کا سوئی گیس کنکشن بھی منقطع کرکے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ما لگ کو گرفتار کرلیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس نے پشاور میں آپریشن کے دوران دوہوٹلز کے غیر قانونی کمرشل جبکہ 8 ہاسٹلزکے غیر قانونی کنکشنز منقطع کردئیے اور ملزمان کیخلاف آیف آئی آر درج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کردی گئیں ا نہوں نے کہا کہ ان آپریشنز کے دوران 37 ملین روپے کی 39-MMCF والیوم کا کھوج لگایا جس کے باعث دیگر صارفین متاثر ہورہے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -