ریٹائرڈ ائیر فورس ملازم صفدر بخاری 1ماہ سے لاپتہ ‘ اغواءکا خدشہ

ریٹائرڈ ائیر فورس ملازم صفدر بخاری 1ماہ سے لاپتہ ‘ اغواءکا خدشہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ائیر فورس کے ریٹائرڈ ملازم سید صفدر عباس بخاری ایک ماہ سے لاپتہ ہیں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تھانہ گلگشت گمشدہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی کھوج لگانے میں ناکام ہوگئی لواحقین کے اصرار پر بھی تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے ذرائع کے مطابق سید صفدر عباس بخاری پچھلے پانچ سال سے فیملی سمیت امریکہ میں مستقل قیام پذیر تھے اپریل 2018ءکو اکیلے پاکستان آئے تاکہ کچھ عدالتی امور نمٹا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سکیں اس ضمن میں ان کا لاہور اور اسلام آباد آنا جانا رہتا تھا اب ایک ماہ تک ان کی خیریت نہیں مل پارہی اور فون بھی بند ہے ان کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر بھی تھانہ گلگشت میں درج کروائی جاچکی ہے پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے ان کی فیملی امریکہ میں اور لواحقین پاکستان میں شدید اذیت سے دوچار ہیں سید صفدر عباس بخاری کی گمشدگی بارے ان کے بھائی سید اصغر بخاری نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے استدعا کی ہے کہ ان کے بھائی کی بازیابی کے لئیے فوری و موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہوسکتا ہے انکو کسی مخالف نے اغوا کیا ہو۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -