آوارہ کتے نے بچے کو اٹھا کر مار ڈالا‘ اہل خانہ غم سے نڈھال
جودھ پور،نواں شہر (نمائندہ پاکستان) موضع اکانوالہ کے رہائشی کے 40دن کے بچے کو اٹھا لیا اہل علاقہ نے مقامی پولیس کو(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
اطلاع دی،ڈی ایس پی کبیروالا موقع پر پہنچ گئے،معصوم بچے کی ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتا ت ہے راہ گیروں کو بھی کاٹتے ہیں اور طلبا و طالبات بھی پریشانی کی وجہ سے اکثر واوقات سکول سے چھٹی کرلیتے ہیں گذشتہ روز موضع اکانوالا غربی کے رہائشی عبدالمالک گوندل کے بیٹے جس کی عمر تقریبا 40دن تھی اس کو گھر سے آوارہ کتے نے اٹھا لیا اور بازار میں منہ میں اٹھا کر پھر رہا تھا معصوم بچے کے سر،پیٹ اور بازو کو بھی کاٹتا رہا اہلیا ن علاقہ نے جب دیکھا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی ڈی ایس پی کبیرولا مہر وسیم سیال موقع پر پہنچ گئے بچے کی ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بچہ