ٹریفک حادثات‘ نشتر میں 2860مریضوں کی انٹری‘ متعدد کی حالت نازک
ملتان(خبرنگار خصوصی)عید الفطر کے تین روز سے لیکر گزشتہ روز تک ٹریفک حادثات میں اضافہ،سینکڑوں شہری زخمی ہو کر نشتر ہسپتال میں پہنچے،عید کے تین دن سے لیکر اب تک 2860 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے،نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 785 افراد کو سر پر چوٹیں آئی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
،جبکہ ٹریفک حادثات میں 237 زخمیوں کو جسم کے مختلف حصوں پر فریکچر ہوا، 385 افراد کو ٹانگوں اور بازووں پر زخم آئے،جبکہ چاند رات اور عید کے پہلے روز نشتر ہسپتال میں 471 شہری حادثات میں زخمی ہو کر نشتر ایمرجنسی پہنچے،چاند رات اور عید کے پہلے روز زخمی ہونے والوں میں 341 مرد اور 130 خواتین شامل تھے،دوسرے دن 479 شہری ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے،،تیسرے روز سے اب تک مزید 800 سے زائد شہری زخمی ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے،زخمیوں کا سرجیکل وارڈمیں علاج کیا گیا،اس حوالے سے ڈایریکٹر ایمرجنسی نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو کا کہنا ہے کے زخمیوں کی طبی امداد دینت کے لیے وافر مقدار میں میڈیسن موجود ہیں،اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی ہے جو موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ پہنے سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
نشتر مریض