شارٹ سرکٹ‘ملتان سے لیہ جانیوالی وین میں آگ‘ مسافروں کی چیخیں 

شارٹ سرکٹ‘ملتان سے لیہ جانیوالی وین میں آگ‘ مسافروں کی چیخیں 

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملتان سے لیہ جانے والی مسافر وین میں اچانک سے آگ لگ گئی، مسافروں کو گاڑی سے نکال کر فوری آگ پر قابو پالیا گیا،گاڑی میں گیس سلنڈر بھی رکھے ہوئے تھے،آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی  تفصیل کے مطابق   ملتان سے  لیہ جانے والی مسافر ویگن نمبری7875ایم ایل این جوکہ کوٹ ادو اڈہ میں موجود تھی میں اچانک سے آگ لگ گئی،آگ لگتے ہی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ویگن میں موجود مسافروں کو ویگن سے نکال کر  پائپ سے پانی ڈال کر فوری آگ پر قابو پایا گیا،مسافر ویگن میں گیس سلنڈر بھی رکھے ہوئے تھے بروقت آگ بجھانے سے مسافروں سمیت گاڑی کسی بڑے حادثے سے بچا لیا گیا،دوسری طرف مسافر ویگن میں رکھے ایل پی جی سلنڈر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں جوکہ فرضی کاروائیوں سے اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں،آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔

وین آتشزدگی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -